اپنی پارٹی کا سید غلام رسول غیور کو خراج عقیدت پیش 69

اپنی پارٹی کا سید غلام رسول غیور کو خراج عقیدت پیش

اُن کی تعلیمی وادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا:غلام حسن میر

سرینگر؍؍22 اکتوبر/اپنی پارٹی کی طرف سے جمعہ کے روز مرکزی دفتر ایم ٹو چرچ لین، سونہ وار میں ایک اجلاس منعقد ہواجس میں سید غلام رسول غیور کو اُن کی 16ویں برسی پر یاد کیاگیا۔ پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر کی صدارت میں منعقدہ اِس اجلاس میں میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی کے علاوہ پارٹی سے وابستہ کئی لیڈران وکارکنان نے شرکت کی۔غلام حسن میر نے سید غلام رسول غیور کو عظیم ماہر تعلیم، مفکر، سیاستدان اور شاعر قرار دیا جن کی کشمیری سماج کے لئے انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ اُنہیں کشمیر کی آواز کہاجاتا تھا اوراُنہیں بعد از مرگ ’صوت ِ کشمیر‘ایوارڈ سے بھی سرفراز کیاگیا۔ ادبی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ غیور صاحب معروف سماجی کارکن، عوامی خدمتگار بھی تھے جوکہ ہمیشہ لوگوں کی خدمت کے لئے تیار رہتے تھے جنہیں 16برس قبل نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کر دیاتھا جس سے سیاسی وسماجی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی، البتہ اُن کا ورثہ اور کام آج بھی موجود ہے۔ اجلاس کے آخر میں مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں