دہلی ہائی کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ کیس میں 55

وادی کشمیر میںہوئی شہری ہلاکتوں کی تحقیقات

مرکزی وزرات داخلہ نے کیس این آئی اے کو سونپ دینے کا من بنایا لیا ہے

سرینگر/19اکتوبر/وادی کشمیر میںہوئی شہری ہلاکتوں کی تحقیقات مرکزی وزات داخلہ ممکنہ طور پر قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کو سونپ رہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وادی کشمیر میںنا معلوم مسلح بندوق برادروں کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے بعد مرکزی وزارت داخلہ تحقیقات میں تیزی لائی ہے اور شہری ہلاکتوں کے ان معاملات کو تحقیقات کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کو سونپ دی جائے گی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے کیس کی تحقیقات این آئی اے کو سونپ دینے کا من بنایا لیا ہے اور جلد ہی ہلاکتوں کی تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی جائے گی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزرات داخلہ نے کیس کی تحقیقات این آئی اے کو سونپنے کیلئے ہری جھنڈی دکھا ئی ہے اور جلد ہی اس کیس کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی کو سونپ دی جائے گی ۔ خیال رہے کہ شہری ہلاکتوں کے بعد این آئی اے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ سرینگر وارد ہونگے جنہوںنے تمام اسٹیک ہولڈس سے سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں