پی ڈی پی صدر خانہ نظر بند ، شوپیان جانے کی اجازت نہیں دی گئی  57

مرکزی حکومت ہرسطح پرناکام لوگ گوناں گوں مسائل و مشکلات سے دو چار /محبوبہ مفتی

سرینگر/ 13 اکتوبر/کثرت میں وحدت والے ملک میں مذہبی منافرت کی گنجائش نہ ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت ہرمحاز پرناکام ہوچکی ہے لوگ طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہیں ،جبکہ مرکزی حکومت طاقت کے بل بوتے پرلوگوں کودبانے کی راہ پرگامزن ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق خطہ چناب کے اپنے دورے کے تیسرے دن رام بن میں پارٹی ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے کثرت میں وحدت والے ملک کے ساتھ اپنی وابستگی کی تھی جہاں جموں کشمیر کے لوگوں کو خصوصی درجہ دے کر انہیں منفرد مقام فراہم کیاگیاتھا تاہم سات دہائیوں کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کوجب مرکز میں دوتہائی اکثریت حاصل ہوئی تو اولین فہرست میں بی جے پی نے جموںو کشمیرکا خصوصی درجہ منسوخ کرکے جموں وکشمیرکے لوگوں کو اضطراب تزبزب بیقراری میں مبتلاکرکے ان کی معاشی اوراقتصادی حالت پربھی کاری ضرب لگا دی۔ سابق وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلے سات دہائیوں سے حکومتوں نے جوکچھ ملک میں حکومتوں نے حاصل کیا تھاموجودہ مرکزی حکومت اس سے فروخت کرنے میں لگی ہوئی ہے اور دوستوں کوملک کی جائیداد فروخت کرکے ملک کے عوام کومصائب ومشکلات میں مبتلاکرنے کی راہ پرگامزن ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ طاقت کے بل بوتے پرلوگوں کی آوزدبانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ کسان کویاجموںو کشمیرکے لوگ جو بھی مرکزی حکومت کے خلاف یاان کی پالسیوں کے خلاف اپنی آواز بندکرتاہے ا سے ملک دشمنی کاالزام لگاکرخاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ مرکزی حکومت کوہر محاذپرناکام ہونے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میںعوام گوناں گوں مصائب ومشکلات سے دو چارہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں