کیوں نہ سب کے لب پر ہو آپ کی ثنا شبیر 92

وطن کے لیے ہے مدینے کی چاہت

نعت حبیب
محمد زاہد رضابنارسی

وطن کے لیے ہے مدینے کی چاہت
مجھے خوشبوؤں میں ہے جینے کی چاہت
میں مشک و ختن عودکو کیا کروں گا
مجھے ہے نبی ﷺ کے پسینے چاہت
جو پہنچادے ہم کو دیار نبی تک
ہمیں تو ہے ایسے سفینے کی چاہت
مرے دل کو چاہے ہے عشقِ نبی یوں
انگو ٹھی کو جیسے نگینے کی چاہت
مٹادے خیالات جام و سبو تو
اگر جام کو ثر ہے پینے کی چاہت
تو پھر نقش پائے نبی ﷺڈھونڈ” زاہد”
دوعالم کی گر ہے خزینے کی چاہت

محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنجبھدوہییوپی انڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں