جموںوکشمیر فیڈریشن آف اگریکلچر ٹیکنو کریٹس کی جانب سے سرینگر میںپریس کانفرنس 65

جموںوکشمیر فیڈریشن آف اگریکلچر ٹیکنو کریٹس کی جانب سے سرینگر میںپریس کانفرنس

عدالت کے فیصلے کی سراہنا،پرنسپل سیکریٹری اے پی ڈی اور ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیرکا بھی شکریہ ادا

سرینگرتنہا ایاز//سرینگر میں جموںوکشمیر فیڈریشن آف اگریکلچر ٹیکنو کریٹس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیڈریشن سے وابستہ لیڈران نے کورٹ کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ لیڈران نے اس بات پر زور دیا کہ جموں میںمتعلقہ محکمہ سے وابستہ ٹیکنو کریٹس کے مسائل بھی اب حل ہونے چاہئے۔تفصیلات کے مطابق آج سرینگر میںمحکمہ زراعت کے ڈائریکٹشن آفس میں جموںوکشمیر فیڈریشن آف اگریکلچر ٹیکنو کریٹس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میںفیڈریشن سے وابستہ لیڈران نے کورٹ کا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کورٹ فیصلے کی سراہنا کی۔ انہوںنے کہا کہ کورٹ نے حق پر مبنی فیصلہ سنایا ہے جس سے کہ ٹیکنو کریٹس کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ لیڈران کے مطابق یہ پرموشن لسٹ 2019میں تیار کیا گیا تھا مگر بدقسمتی سے چند ایک وجوہات کی بنا پر یہ لسٹ پاس نہ ہوسکا جس کے بعد فیڈریشن نے کورٹ کی طرف رجوع کیا۔ بالاخر عدالت نے2سال گزرنے کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ سنایا۔ لیڈران کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ قانون اور انصاف کی جیت ہے۔انہوںنے ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی انہوںنے اس بات پر بھی زور دیا کہ جموں میں چند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے اس فیصلے کے خلاف کچھ بے ہودہ کمیٹنس پاس کررہے ہیں۔ جو کہ سراسر عدالت کی توہین ہے۔نمایندے کے مطابق فیڈریشن کے سپوکس پرسن ڈاکٹر فیاض نے اس بات پر زور دیا کہ جموںآفس میں تعینات دیگر ٹیکنوکریٹس کے مسائل بھی حل کئے جائیں۔پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا ہے کہ پرنسپل سیکریٹری اے پی ڈی اور ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال محکمہ سے جڑے ہر چھوٹے بڑے ملازم کا مسئلہ غور سے سنتے ہیں اور اْسے حل کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس میںجن افراد نے شرکت کی اْن میںپریذیڈنٹ ڈاکٹر سعید مبشر، ڈسٹرکٹ کاڈنیٹر بانڈی پورہ میر حسن، ڈسٹرکٹ کاڈنیٹر گاندربل عبدالحمید ، ڈسٹرکٹ کاڈنیٹر بارہمولہ مبشر زرگر، ڈسٹرکٹ کاڈنیٹر اننت ناگ گلزار احمد، ڈسٹرکٹ کاڈنیٹر کپوارہ محمد یعقوب ، ڈسٹرکٹ کاڈنیٹر شوپیان ایاز احمد،ڈسٹرکٹ کاڈنیٹر کولگام محمد فاروق اور ایگزیکٹیو ممبر محمد عمران ، شہنواز بٹ ، شہنواز لون، کرشن جیت سنگھ، اور سیرت خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں