وزیر خارجہ جے شنکر کی سنگاپور کے نائب وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات 116

پاکستان ملی ٹینسی کو بڑھاوا دے رہا ہے ، پوری عالمی برادری اس سے واقف

ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے والوں کے خلاف سب کو متحد ہو نا چاہئے /وزیر خارجہ ایس جے شنکر
سرینگر16 //نومبر//پاکستان پر ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری اس بات سے اب پوری واقف ہو گئی ہے کہ ملی ٹینسی کہاں پنپ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے ہمسایہ ملک کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہاکہ پاکستان میں ملی ٹینسی پنپ رہی ہیں اور یہ کہ ہمسایہ ملک اس کو بڑھاوا دینے کی خاطر کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملی ٹینسی اب پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکی ہے اور اس کے خلاف سبھی کو متحد ہو کر کام کرنا ہے تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ہمسایہ ممالک میں پنپ رہی ملی ٹینسی کے بارے میں پوری عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے اور اب دنیا بھارت کے موقف کو تسلیم کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کو بڑھاو اد ینے کی خاطرفائنانس کو روکنا لازمی بن گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر جنگجوئوں کی بھرتی عمل پر بھی نظر گزر رکھنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ سائنسی دور میں سوشل میڈیا کی افادیت بڑھ گئی ہے لہذا غلط کام کرنے والوں پر لگام کسنے کی بھی ضرورت ہے۔ کووڈ 19کی روکتھام کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں قیام پذیر بھارتیوں کو وطن واپس لانے کی خاطر حکومت نے وندھے بھارت کے تحت ایک مشن شروع کیا اور سبھی کو گھر واپس لایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ دوسری جانب بھارت میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی اپنے اپنے وطن پہنچایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ 19کے دوران 24لاکھ بھارتیوں کو واپس لایا گیا اور اس کیلئے مرکزی حکومت نے سبھی وسائل کو بروئے کا ر لایا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے کورونا سے سبق بھی حاصل کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب مرکزی حکومت رکی پڑی معیشت کو ٹھیک کرنے میں لگی ہوئی ہے اوراس کیلئے بھی مختلف سطحوں پر اقدامات اُٹھانا شروع کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مارچ سے اگست سے معاشی صورتحال کچھ بہتر نہیں رہی تاہم ستمبر اور اکتوبر میں معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے لہذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران بھارت کی معاشی صورتحال پھر سے پٹری پر لوٹ آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کر رہی ہیں اور جو کچھ بھی ہو سکتا ہے ہم کر رہے ہیں لہذا لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی حکومت نے زمینی سطح پر کام کیا اور اب تک لاکھوں افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر چہ حکومت کو کئی محازوں پر چیلنجوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے تاہم جوں جوں کورونا کی صورتحال بہتری ہوتی جارہی ہیں معاشی صورتحال بھی پٹری پر لوٹ آرہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں