سرینگر/ندائے کشمیر// 8 ستمبر 2025:
یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ فارسی نے”فنون ” اردو کے اشتراک سےآج ایک پُراثر نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جس میں متعدد نامور شعرا نے شرکت کی اور حضور اکرم ﷺ کی شانِ اقدس میں اپنے عقیدت بھرے کلام پیش کیے۔اس تقریب کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں نعتیہ کلام نہایت خلوص اور والہانہ عقیدت کے ساتھ پیش کیا گیا، جو سامعین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔ ممتاز شعراء کے دلنشین اشعار نے حاضرین، بالخصوص طلبہ، اساتذہ اور مہمانانِ گرامی کے قلوب کو روحانی جذبوں سے منور کیا۔
یہ بھی پڑھیے
14 اور 15 نومبر کو دی انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف سرینگر “TIFFS ” کا سرینگر میں ہوگا انعقاد
چھانہ پورہ میں احاطہ وقار کی جانب سے پُروقار تقریب منعقد
اس مشاعرے میں جن شعراء حضرات نے اپنا کلام سنایا اُن میں، جناب حسن انظر، جناب پرویز مانوس، جناب اشرف عادل، محترمہ رخسانہ جبیں، محترم بشیر حائل، محترم حاشر افنان، محترم صابر نوشہری، محترم شفیع شاداب اور جناب اشرف بابا شامل تھے، تقریب کی صدارت جناب حسن انظر نے کی جبکہ ڈاکٹر جہانگیر اقبال مہمان خصوصی تھے، پرویز مانوس، رخسانہ جبیں اور اشرف عادل بطور مہمانان ذی وقار تقریب میں شامل تھے مشاعرے کی نظامت صابر نوشہری نے انجام دی، تقریب میں صدرِ شعبہ، پروفیسر جہانگیر اقبال کے ساتھ ساتھ اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔ یہ نشست ایک معنوی اور ادبی فضا سے آراستہ رہی جس میں فارسی شاعری کی نعتیہ روایتوں کی عظمت کو اُجاگر کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر جہانگیر اقبال اور منتظمین نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوع کے پروگرام ثقافتی اقدار کو مضبوط کرنے، فارسی کے عظیم ادبی ورثے کو فروغ دینے اور برصغیر میں نعتیہ روایتوں کے فہم کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شعبہ فارسی نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ایسے ادبی و ثقافتی پروگراموں کے انعقاد میں پیش پیش رہے گا جو فارسی زبان و ادب کی شاندار روایتوں کا جشن مناتے ہیں۔تقریب میں شعبہ فارسی کے جناب ڈاکٹر شہنواز، جناب عاقب رسول ریشی اور محمد یونس ملک بھی شامل رہے-

