14 اور 15 نومبر کو دی انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف سرینگر "TIFFS " کا سرینگر میں ہوگا انعقاد 0

14 اور 15 نومبر کو دی انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف سرینگر “TIFFS ” کا سرینگر میں ہوگا انعقاد

وومید رنگمچ کی جانب سے پریس کانفرنس میں اعلان

سرینگر/8 ستمبر/ شافیعہ گلفام

وومید رنگمچ 14 اور 15 نومبر کو سرینگر میں دی انٹرنیشنل فلم آف سرینگر ” TIFFS ” کے چوتھے ایڈیشن کا اہتمام کررہا ہے جس میں ابھی تک 20 ممالک سے 100 کے قریب فلمیں موصول ہوئی ہیں مزید فلمیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔اس بات کا اعلان ٹائیگور ہال سرینگر میں فیسٹول ڈائریکٹر روہت بٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔جیوری کے سربراہ منظور احمد میر نے اس موقع پر کہا کہ اس پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے فلم بینوں کو دیکھ خوشی محسوس ہو رہی ہے اور اس سال فیسٹول میں دکھائی جانے والی فلموں کا معیار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی برادری اس فیسٹول کو کسی حدتک سنجیدگی سے لے رہی ہے جبکہ وومید رنگمچ کی ایڈوائزر بھاونا پنڈتا نے کہاکہ TIFFS صرف ایک فیسٹول ہی نہیں بلکہ یہ کشمیر کی لچک اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن ہے۔ نوجوان کو مشغول کرنے، مقامی صلاحیتوں کی پرورش اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے سے TIFFS جموں و کشمیر کے بارے میں ایک مثبت داستان بیان کرتا رہتا ہے۔ اس دوران لینڈ کرافٹس پرائیوٹ لمٹیڈ کے سربراہ پنکج لڑو نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں TIFFS 2025 کا حصہ بن نے جارہا ہوں۔پریس کانفرنس میں SNOWTALES کے سربراہ ورون شرما اور ساجن کھیری جنہوں نے حال ہی میں جموں و کشمیر سے اعلیٰ معیاری کے علاقائی مواد کے لئے OTT وقف کیا ہے نے TIFFS ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشترکہ مشن یہ ہے کہ SNOWTALES OTT پلیٹ فارم کے ساتھ مقامی صلاحیتوں کو بااختیار بنانا ہے ۔ TIFFS کے چوتھے ایڈیشن میں اسکریننگ، پینل ڈسکشن، ورکشاپس اور نیٹ ورکنگ کے مواقع ایک دلچسپ لائن اب کا وعدہ کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس میں ظفر احمد اور فرحت صدیقی نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں