97

شوپیان میں جموں و کشمیر بینک کی وین پر اسلحہ برداروں کا حملہ

60سے80لاکھ ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی،حملہ آوروں کی تلاش تیز
سرینگر؍5،نومبر ؍شوپیان میں بندوق برداروں جموں و کشمیر بنک کی کیش وین پرحملہ کر کے گاڑی میں موجو60سے80لاکھ روپے نقدی مالیت اڑالی ہے ۔فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس)کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے ٹاک محلہ میں جمعرات کو نا معلوم اسلحہ برداروں نے جموں و کشمیر بنک شاخ کی ایک کیش وین پر حملہ کر کے گاڑی میں موجودتقریباً80لاکھ روپے لوٹ لیا ہے ۔پولیس ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ شوپیاں کے ٹاک محلے میں قائم جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ کے نزدیک جمعرات کی صبح نامعلوم اسلحہ برداروں نے بینک وین پر حملہ کر کے اس میں موجود نقدی رقم کو لوٹ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں60 سے 80 لاکھ رپے تھے،تاہم اس کی سرکاری طور پر ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔فورسز نے واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے جس دوران علاقے میں جگہ جگہ مسافروں اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی ہے ۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے اور لوٹی ہوئی رقم کی برآمدگی کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزیدتحقیقات شروع کر دی ہے ۔خیال رہے علاقے میںگزشتہ کئی سال کے دوران اس طرح کئی واردات رونما ہوئے ہیں جہاں بنکوں اور اے ٹی ایم شاخوں سے نقدی اڑا لی گئی ہے، تاہم آج کا واقعہ قریب ایک سال کے بعد پھر پیش آیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں