134

فوج کی کشمیری عسکریت پسندوں تک پہنچنے کی کوشش

مقامی عسکریت پسندی کے لئے فوج کی سر نڈر پالیسی
بندوق کے ساتھ کھڑا ہونا ، ویڈیو بنانا آپ کو عسکریت پسند نہیں بنائے گا:کور کمانڈر
سرینگر؍27، اکتوبر ؍؍ فوج نے مقامی عسکریت پسندوں تک پہنچنے کی ایک کوشش کے تحت کہا ہے کہ بند وق کیساتھ کھڑا ہونا یا ویڈ یو بنانا کسی بھی نوجوان کو عسکریت پسند نہیں بنائے گا ۔پندر ویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ مقامی نوجوانوں کو تشدد کو راستہ کرکے قومی دھارے میں شامل ہونا چاہئے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق15کور ہیڈ کواٹر پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کور کمانڈر نے کہا کہ بندوق کیساتھ تصویر اٹھانا اور ویڈ یو جاری کرنا کسی کو عسکریٹ پسند نہیں بنا سکتی ہے ۔ان کا کہناتھا ’جو کشمیری نوجوان اس راہ پر چلے پڑے وہ اب بھی واپس لوٹ کر اپنے اہلخانہ کیساتھ زندگی گزر بسر کرسکتے ہیں ‘۔انہوں نے کہا ’میرے پاس نئے بھرتی ہونے والے عسکریت پسندوں کے لئے ایک پیغام ہے کہ ہاتھوں میں بندوق تھامے ہوئے ایک تصویر لگانا اور ویڈیو جاری کرنا آپ کو عسکریت پسند نہیں بنائے گا۔ آپ پھر بھی واپس آ سکتے ہیں اور اپنے اہل خانہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس سمت میں حال ہی میں پیشرفت ہوئی ہے اور ہمیں اس محاذ پر مزید امید ہے‘۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہتھیار ڈالنے کے 4 معاملے سامنے آئے ہیں ،لیکن اس طرح کے بہت سے واقعات ہیں۔ کور کمانڈرنے کہا ،’ہم بندوق کی راہ پر چلنے والے نوجوانوں کو واپس لینے کے لئے تیار ہیں ‘۔کشمیر کے نوجوانوں کے لئے اپنے پیغام پر 15ویں کور کمانڈربی ایس راجو نے کہا’ کشمیر میں صورتحال میں بہتری آئی ہے ،نوجوانوں کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے‘۔ نوجوانوں کو تعلیم پر توجہ دینی چاہئے۔ جن لوگوں نے یہ کام مکمل کرلیا ہے انہیں لازمی طور پر کاروبار میں مواقع تلاش کرنے پر کام کرنا چاہئے ، دوسروں کو سرکاری ملازمت کے لئے کوشش کرنا چاہئے یا اپنا کام شروع کرنا چاہئے‘۔انفنٹری دن کے بارے میں کور کمانڈر بی ایس راجونے کہا کہ انفنٹری ایک اہم نام ہے اور انفنٹری ڈویڑن کا سپاہی دوسرے ایجنسیوں ایئر فورس اور نیوی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ‘‘ان کا کہناتھا ’’ انفنٹری کاہر جنگ میں بہت بڑا کردار ہوتاہے۔ میں اسے ریکارڈ میں رکھنا چاہتا ہوں کہ ہم کسی بھی طرح کا کام اٹھانے کے اہل ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں