سال 2023 اختتام کو پہنچ رہا ہے 0

سال 2023 اختتام کو پہنچ رہا ہے

رواں سال میں ضلع پلوامہ کو صوبائی سطح کے مختلف کھیلوں کی میزبانی سے نوازا گیا/ضلع سپورٹس افسر پلوامہ

پلوامہ/ تنہا ایاز/

سال 2023 اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس سال محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ رواں سال مختلف کھیل مقابلوں میں پلوامہ نے درجنوں میڈل حاصل کئے۔ان خیالات کا اظہار ضلع سپورٹس آفیسر پلوامہ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2023 میں ضلع پلوامہ میں منعقد کئے گئے مختلف کھیلوں میں ریکارڈ توڈ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس حوالے سے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ جگدیش راج شرما نے کہا کہ سال 2023 میں ضلع پلوامہ کو صوبائی سطح کے مختلف کھیلوں کی میزبانی ملی تھی ڈسڑکٹ ایڈمینسٹریشن کے بھرپور تعاون سے ہی صوبائی سطح کے ان کھیل مقابلوں کو پلوامہ نے کامیابی کے ساتھ تکمیل تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پلوامہ میں لڑکیوں کیلئے صوبائی سطح کا کھو کھو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کشمیر کی سبھی اضلاع سے لڑکیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2023 میں پہلی بار پلوامہ شیاما پرساد مکھرجی کے نام سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اس میں بھی وادی بھر کی مختلف ہاکی ٹیموں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے الگ الگ صوبائی سطح کے کھو کھو مقابلے منعقد ہوئے ان میں وادی کشمیر کی سبھی اضلاع سے لڑکوں اور لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ضلع سپورٹس افسر پلوامہ جگدیش راج شرما نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران پہلی بار پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں پلوامہ کی مختلف علاقوں کی ٹیموں نے شرکت کی اور پہلی بار سویمنگ کھیل کی چمپئن شپ بھی منعقد ہوئی۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایک میگا اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جو 2 ماہ تک چلا اور اس میں 11 ٹیموں نے حصہ لیا۔سپورٹس افسر پلوامہ جگدیش راج شرما نے مزید کہا کہ سال رواں کے دوران ڈسڑکٹ بلاک اور زونل سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے اور اس سال پلوامہ میں ریکارڈ توڑ نوجوانوں نے کھیلوں میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اس سال پلوامہ نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھاکر درجنوں میڈل حاصل کئے۔ ضلع سپورٹس آفیسر پلوامہ جگدیش راج نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات اور غلط کاموں سے دور رہے اور زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں شرکت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں