معروف صوفی بزرگ حضرت سوچھ کرال کا عرس پلوامہ میں21 اگست کو منایا جارہا ہے 0

معروف صوفی بزرگ حضرت سوچھ کرال کا عرس پلوامہ میں21 اگست کو منایا جارہا ہے

ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ منعقد

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/

وادی کشمیر کے معروف صوفی بزرگ و شاعر حضرت سوچھ کرال کا عرس مبارک ایندر پلوامہ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس حوالے ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے صوفی بزرگ کے آستان عالیہ پر ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں کئی شعراء نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے ایندر پلوامہ علاقے میں نامور صوفی بزرگ و شاعر حضرت سوچھ کرال کے آستان عالیہ پر ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا جس میں ایک درجن سے زائد شعراء نے شرکت کی۔تقریب کے ایوان صدارت میں تنہا شہل پوری اور ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کے صدر شمس سلیم موجود تھے۔ نظامت کے فرائض سوسائٹی کے جرنل سکریٹری غلام محمد دلشاد نے انجام دئے۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں محمد اکبر دردباز، شیخ گلزار ،محترمہ رفیقہ جی، محترمہ تاج النسا، غلام محمد جنگل ناری ،عبدل رحمان میر، جاوید مسکین، شاکر فاروق، جلال الدین دلنواز ،میر عبدل رحمان میر ،ملک ادریس، شاہ اعجاز، نثار منظور، شمس سلیم اور تنہا شہل پوری قابل ذکر ہے۔واضع رہے کہ ضلع پلوامہ کے ایندر علاقے میں معروف صوفی بزرگ و شاعر حضرت سوچھ کرال کا یوم وصال 21 اگست کو منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ان کے آستانہ عالیہ پر 21 اگست کو ایک تقریب منعقد ہورہے ہیں جس میں وادی کے کئی نامور فنکار شرکت کریں گے جو حضرت سوچھ کرال کے کلام سناکر لوگوں کو محظوظ کرینگے۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق سوچھ کرال کے عرس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں