128

ہر چیلنج کا معقول جواب دینے کے لئے ہندوستانی بحریہ کی تیاریوں پر مکمل بھروسہ

چین ہو پاکستان یا اور کوئی ملک ہماری بری ، بہری اور فضائی کی طاقت کے آگے کوئی ٹک نہیں سکتا / وزیر دفاع
سرینگر/20اگست/سی این آئی// مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کی فوج کی تینوں ٹکڑیاں ہر طرح کے چلینجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے با الکل تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہو، پاکستان ہو یا اور کوئی ملک ہے ہم سے مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بحریہ کے اعلی کمانڈروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران، بحریہ نے اپنے وطن کے باشندوں کو گھر پہنچانے کے لئے سب سے بڑی مہم ‘آپریشن سمندر سیو’ چلا کر قوم کے مفادات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے بھارت کے فوج کی تینوں ٹکڑیاں ہمارے مضبوط دفاع کی عکاس ہے اور کوئی بھی ملک ہمارے آگے ٹک نہیں سکتا ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اگر ضرورت پڑنے پر وہ اپنے سمندری بحری جہاز اور ہوائی جہاز کو کارروائی کے لئے فوری طورپر تعینات کرسکتی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے یہاں بحریہ کے اعلی کمانڈروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران، بحریہ نے اپنے وطن کے باشندوں کو گھر پہنچانے کے لئے سب سے بڑی مہم ‘آپریشن سمندر سیو’ چلا کر قوم کے مفادات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔بحریہ نے کورونا وائرس کے چیلنج اور بحران کی منفی صورتحال کے باوجود ہمسایہ ممالک سے 4000 افراد کو اپنے کے اہل خانہ کے پاس واپس لایا۔ اس کے علاوہ مشن ساگر کے تحت مالدیپ، موریشس اور مڈگاسکر جیسے ممالک کو بھی طبی امداد پہنچائی گئی۔ بحریہ کے ذریعہ کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قرنطینہ مراکز بھی کامیابی سے چلائے گئے۔کانفرنس کے دوران ہند برصغیر میں چین سے ملنے والے چیلنج سمیت سبھی ممکنہ سیکورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ راجناتھ سنگھ نے وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ نے خطے میں مفادات کی حفاظت اور سب کی ترقی کے لیے ‘ساگر’ مشن کے تحت جنگی جہاز اور طیارے کو حساس مقامات پر تعینات کیا۔ اس طرح کی تعیناتی کے ساتھ ، بحریہ نے ضرورت پڑنے پر بحر ہند کے خطے میں انسانی امداد اور راحت رسانی کے آپریشن انجام دیے اور بین الاقوامی سمندری خطے میں سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں