111

تقریباًتین سوعسکریت پسند دراندازی کے لئے اُس پار لانچنگ پیڈ پر تیار: جی او سی

سرینگر 11 جولائی: آرمی کے ایک اعلی افسر نے ہفتہ کو کہا ہے کہ 250 سے 300 عسکریت پسند کشمیر میں دراندازی کے لئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لانچ پیڈوں پر تیار ہیں۔جی او سی میجر جنرل وریندر واٹس نے بارہمولہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند کنٹرول لائن کے آر پار سے کشمیر میں دراندازی کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ وہاں 250 سے 300 عسکریت پسند لانچنگ پیڈ پر ہیں۔ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کیونکہ موسم سرما شروع ہونے میں چار ماہ باقی ہیں۔ اور وہ ان ہی چارماہ میں اس پار آنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن ہماری فوج ان سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پرتعینات بھارتی فوج کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اس سے ہم پر اثر نہیں پڑے گا۔”واضح رہے کہ ہفتے کی صبح ہی فوج نے شمالی کشمیر کے نوگام سیکٹر میں شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیاگیا جو اس طرف گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں