پدگام پورہ اونتی پورہ میں شبانہ مسلح تصادم آرائی 89

پدگام پورہ اونتی پورہ میں شبانہ مسلح تصادم آرائی

دو مقامی جنگجو جاں بحق ، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی اہلکار ہلاک ، دوسرا زخمی ، اسلحہ بھی بر آمد

سرینگر /28فروری /جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں طویل تلاشی آپریشن کے بعد فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک فوجی اہلکارہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سوموار کی شام دیر گئے تلاشی آپریشن چلایا گیاجو جھڑپ میں تبدیل ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے دو ملی ٹنٹوں میں سے ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت میںملوث تھا ۔

سی این آئی کے مطابق پدگام پورہ اونتی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے سوموار کو علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں شام دیر گئے تلاشی آپریشن شروع کرنے کے بعد طویل وقت بعد وہاں ایک مقامی مسجد میں موجود جنگجوئوںاور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا جس کے ساتھ ہی جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق سوموار اور منگل وار کی درمیانی رات کو علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی پورے علاقے کا محاصرہ وسیع کرکے سیکورٹی کی مزید کمک طلب کر لی گئی جنہوں نے تمام راستوں کو سیل کرکے جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کر دیا ۔

 

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ابتدائی فائرنگ کے نتی

جے میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ جس کے بعد دوسرے عسکریت پسند کے خلاف سیکورٹی فورسز نے مورچہ زن ہوکر کارروائی کی اور کچھ وقت بعد دوسرا جنگجو بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد دونوں کی نعشیں جھڑپ کے مقام سے بر آمد کر لی گئی اور ساتھ ہی ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے ایک سرینگر کے فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کی شناخت عاقب مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ ساکنہ ملنگ پورہ اور اعجاز احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ سعید آباد پستونہ ترال کے بطور ہوئی ہے ۔ عاقب مشتاق کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ دو سالوں سے سرگرم تھا اور پہلے حزب سے وابستہ تھا جس کے بعد دو ماہ قبل ہی وہ ٹی آر ایف میں شامل ہو گیا تھا ۔ جھڑپ کے مقام پر ڈپیٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشتر کہ طو رپر تلاشی آپریشن چلایا جو جھڑپ میں تبدیل ہو گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ ایک ملی ٹنٹ نے فائرنگ کے ساتھ ہی مقامی مسجد میں پنا ہ لی جس کے بعد آپریشن میں نرمی لائی گئی تاکہ مسجد کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے جن میں ایک عاقب مشتاق ساکنہ ملنگ پورہ جو کہ پہلے حزب سے وابستہ تھا بعد میں ٹی آر ایف میں شامل ہو گیا تھا اچھن پلوامہ میں کشمیری پنڈٹ سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔

ادھر کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’’ پڈگام پورہ اونتی پورہ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے جن میں ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث تھا ‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں