محکمہ سماجی بہبود کے تحصیل آفیسر منڈی اعظم راتھر نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں 73

محکمہ سماجی بہبود کے تحصیل آفیسر منڈی اعظم راتھر نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں

انہوں نے تمام پنشن ہولڈرز سے 15 مارچ سے قبل اپنے دستاویزات آن لائن کروانے کی مودبانہ اپیل کی

پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے محکمہ سماجی بہبود کے آفیسر اعظم راتھر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خاص گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معذور بیوہ و عمر رسیدہ اشخاص جو پنشن لیے رہے ہیں انکی پنشن ویریفیکیشن کا سلسلہ شد و مد سے جاری ہے اور محکمہ سماجی بہبود کی ٹیم دن رات پنشن ویریفیکیشن کے کام میں مصروف ہے۔
انہوں نے کئی نقطہ نظر سے بات کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنشن ویریفیکیشن کے لیے انکے محکمہ کی جانب سے تمام خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں جن میں ہر پنچایت میں میڈیکل کیمپ لگوانے، پنچایتی سطح پر محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے آن لائن پنشن ویریفیکیشن سے متعلق لوگوں کو بیدار کرنا ، حلف ناموں کی تصدیق جو پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ تک محدود تھی اسے معذور و بزرگ اشخاص کی لاچاری کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر سے استدعا کر ایگزیکٹو مجسٹریٹس سے حلف ناموں کی تصدیق کو شامل کر عوام کو راحت دینا وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور انکی پوری ٹیم ہر وقت عوام کی خدمت میں حاضر ہیں کیونکہ خدمت خلق کا موقع کسی کسی کو ملتا ہے ۔
انہوں نے پنشن ویریفیکیشن کروانے والے افراد سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ بیوہ بزرگ و معذور ہیں لہٰذا وہ اپنے نزدیکی خدمتی مراکز و کمپیوٹر دوکانوں سے جب ویریفیکیشن کا فارم آن لائن کروائیں تو مندرجہ ذیل چیزوں کو ذہن میں رکھیں تاکہ بعد میں آپ کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اصل دستاویزات سکین کر کے اپلوڈ کروائیں کیونکہ اکثر و بیشتر فوٹو کاپیاں یا سکرین شاٹ اپلوڈ کیے جاتے ہیں جو رد ہوجاتے ہیں- فارم آن لائن کروانے کے بعد بینک سے آدھار لنک ضرور کروائیں اور وہ بینک سے تصدیق شدہ کاغذ کی کاپی اس فارم کے ساتھ آن لائن ضرور کریں۔ فارم آن لائن کروانے کے بعد نزدیکی خدمتی مرکز و کمپیوٹر کی دوکان سے اپنا سٹیٹس چیک کرواتے رہیں۔عمر رسیدہ اشخاص جو اولڈ ایج پنشن کے زمرے میں آتے ہیں وہ میڈیکل بورڈ سے تصدیق شدہ یا میونسپلٹی سے یا پولیس اسٹیشن یا اسکول سے تصدیق شدہ پیدائش سرٹیفکیٹ سے پنشن کی ویریفیکیشن یا نئی پنشن کے لیے اپلائی کرنے کے لیے اہل ہونگے جبکہ انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ کا پیدائش سرٹیفکیٹ سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ آدھار کارڈ بطورِ شناخت ہوتا ہے پیدائش کا ثبوت نہیں، پیدائش کی اسناد جن کا ذکر کیا گیا ہے وہی قابلِ قبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے 15 مارچ ڈیڈ لائن قرار دی گئی ہے لیکن معذور، بیوہ و بزرگ افراد 10 مارچ تک تمام لوازمات کو پورا کریں تاکہ ہم 15 مارچ تک انکی تصدیق کر انہیں اعلی سطح تک پہنچائیں اور اگر کسی کو کوئی دقت ہو تو وہ کسی بھی وقت محکمہ کے دفتر سے رابطہ قائم کر سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں