66

آئندہ تین سے چار سالوں میں ناگالینڈ سے مکمل طور پر فوج کو حاصل خصوصی اختیارات کا خاتمہ کیا جائیگا / امیت شاہ

سرینگر /21فروری / سیآئندہ تین سے چار سالوں میں ناگالینڈ سے مکمل طور پر فوج کو حاصل خصوصی اختیارات ( افسپا) کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے زور دے کر کہا کہ ناگا امن مذاکرات جاری ہیں اور امید ظاہر کی کہ شمال مشرقی ریاست میں دیرپا امن لانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کی گئی پہل نتیجہ خیز ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار میں سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں بھی 60 فیصد کمی آئی ہے جبکہ شہریوں کی اموات میں 83 فیصد کمی آئی ہے جبکہ پورے ملک میں امن کا ماحول قائم ہوگیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تیونسانگ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مشرقی ناگالینڈ کی ترقی اور حقوق سے متعلق کچھ مسائل ہیں اور ان کو اسمبلی انتخابات کے بعد حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سال 2014سے پہلے ناگالینڈ میں شورش ہوئی تھی۔ ہم نے امن عمل شروع کیا تھا۔ مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل ناگا ثقافت، زبان اور روایت کے تحفظ کے ساتھ ریاست میں دیرپا امن لانے میں ثمر آور ہو گی۔ انہوں نے کہا’’میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ انتخابات کے بعد، اس معاہدے کو نافذ کیا جائے گا جس کے ذریعے مشرقی ناگالینڈ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ خطے میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوگی اور آپ کو آپ کے حقوق ملیں گے۔‘‘اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شمال مشرق میں امن قائم کرنے کے لئے مرکز میں بی جے پی کے اقتدار کے پچھلے نو سالوں میں کئی اقدامات کئے گئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس عرصے کے دوران خطے میں پرتشدد واقعات میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار میں سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں بھی 60 فیصد کمی آئی ہے،جبکہ شمال مشرق میں شہریوں کی اموات میں 83 فیصد کمی آئی ہے۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ آرمڈ فورس (خصوصی اختیارات) ایکٹ، 1958 کو بی جے پی حکومت نے ناگالینڈ کے بڑے حصوں سے ہٹا دیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے تین سے چار سالوں میں شمال مشرقی ریاست سے اس قانون کو ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 100 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی ہے جن میں ناگالینڈ کے 13 شامل ہیں، خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وسیع مطالعہ کرنے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں