کشمیر ی لڑکی کوصدر مرمو نے بال پُرس ایوارڈ سے نوازا 88

کشمیر ی لڑکی کوصدر مرمو نے بال پُرس ایوارڈ سے نوازا

سرینگر/24جنوری//بھارت میں آج بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے ۔ اس دن کا مقصد لڑکیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور ان ان تعلیمی آزادی فراہم کرنا ہے ۔ یہ دن ہر سال 24جنوری کو منایا جاتا ہے ۔اس دوران بال پُرس دیوس کے موقعے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 11بچوں کو کل یہ ایوارڈ آرٹ ، کلچر،بہادری، سماجی ، خدمت ،کھیل کود اور’انوویٹیو‘ کے شعبوں میں منفرد کام انجام دینے صلے میں دیئے گئے ۔وگیان بھون نئی دلی میں اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب پر صدر ہند دروپدی مرمو نے ان بچوں کو سال 2023کے یہ ایوارڈ عطاکئے ۔ دروپدی مرمو نے ایوارڈ عطاکئے ۔ایوارڈپانے والوں میں کشمیر سے تعلق رکھنے والی ہانیا نثار بھی ہے اور اُسے یہ ایوارڈ کھیل کود کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے صلے میں دیا گیا ہے ۔ ہنیا نثار کو یہ ایوارڈ 2018میں جنوبی کوریا میں منعقدہ SQAY مارشل آرٹ چمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ملا ہے ۔سی این آئی کے مطابق آج بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔یہ دن ہرسال 24 جنوری کو منایاجاتا ہے۔ بچیوں کے قومی دن منائے جانے کے پس پشت مقصد ملک کی لڑکیوں کو سبھی طرح کی مدد اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور بچیوں کی تعلیم ان کی صحت اورتغذیہ کی اہمیت پر بیداری کو بڑھانا بھی ہے۔ثقافت کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر رنگولی اتسو امنگ منعقد کرے گی۔اس طرح کی تجویز ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والی ٹیمیں خواتین’’ مجاہدین آزادی‘‘ یا ملک کی رول ماڈل خاتون کے نام پر سڑکوں اور چوراہوں پرتقریباً ایک کلومیٹر لمبی رنگولی بنائیں گی۔رنگولی بنانے کا یہ کام ملک بھر کے 50 سے زیادہ مقامات پر کیاجارہا ہے۔وزارت نے کہاہے کہ اس تقریب کے ذریعہ بچیوں کا دن اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا یہ ایک زبردست موقع ہوگا۔آزادی کا امرت مہوتسو ترقی پسند بھارت کے 75 سال منانے اور اس کے عوام کی شاندار تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کو منانے کا حکومت ہند کا ایک قدم ہے۔وگیان بھون نئی دلی میں اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب پر صدر ہند دروپدی مرمو نے ان بچوں کو سال 2023کے یہ ایوارڈ عطاکئے ۔ دروپدی مرمو نے ایوارڈ عطاکئے ۔ دروپدی مرمو نے ایوارڈ پانے والے ان بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں اور مزید ایسے کارنامے انجام دیں جن سے ملک کا نام روشن ہو اور دیگر بچوں کو بھی کچھ نیا کرنے کی ترغیب ملے ۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے اس طرح کے کارناموں سے ملکی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگااور ساتھ ہی ان بچوں کا مستقبل بھی تابناک بن پائے گا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں میں 5لڑکیاں بھی شامل ہیں جنہوں نے کچھ نیا کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہمارے ملک کی بچیاں لڑکوں سے کہیں کم نہیں اور اوہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔ جموں کشمیر کی ہانیا نثار بھی ایوارڈ پانے والے ان بچوں میں شامل ہے اور اُسے یہ ایوارڈ کھیل کود کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے صلے میں دیا گیا ہے ۔ ہنیا نثار کو یہ ایوارڈ 2018میں جنوبی کوریا میں منعقدہ SQAY مارشل آرٹ چمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ملا ہے اوریہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ اُس وقت ہانیا نثار صرف 12سال کی تھی اور اس عمر میں مارشل آرٹ چمپین شپ میں بین الاقوامی سطح کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا ایک غیر معمولی بات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں