پچھلے نو سالوں میں ملک کے لوگوں نے بڑی تبدیلیاں ممکن بنائی ، بھارت کو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بنایا 78

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کو ممکن بنایا

حکومت ایک ایسے ہندوستان کی تشکیل کیلئے کام کر رہی ہے جس کا خواب آزادی پسند شخصیات نے دیکھا تھا/ انوراگ ٹھاکر

سرینگر/19جنوری / وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی تعاون اور حمایت سے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370کی منسوخی کو ممکن بنایا کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت ایک ایسے ہندوستان کی تشکیل کیلئے کام کر رہی ہے جس کا خواب آزادی پسند شخصیات نے دیکھا تھا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 23 جنوری کو سبھاش چندر بوس کو ان کی یوم پیدائش سے پہلے یاد کرتے ہوئے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مر کزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت ایک ایسے ہندوستان کی تشکیل کیلئے کام کر رہی ہے جس کا خواب آزادی پسند اشخاص نے دیکھا تھا۔ٹھاکر نے ’’راشٹریہ ایکتا یاترا‘‘ کے بارے میں بات کی جو اس نے 2011 میں نکالی تھی اور کہا کہ انہیں اور بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں بشمول اس وقت کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈران سشما سوراج اور ارون جیٹلی کو جموں میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ اس وقت ریاست میں عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کی حکومت تھی۔’’یہ تقریبا ایسا ہی تھا جیسے ہمارے اپنے ملک میں ترنگا لہرانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسی ملک میں، آٹھ سال بعد، جب مودی جی آپ کے ووٹوں کی وجہ سے وزیر اعظم بنے تو انہوں نے دفعہ 370 اور 35 اے کو ہمیشہ کے لیے منسوخ کر دیا گیا‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم جموں کشمیر میں داخل ہوئے تو مجھے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تاکہ میں 26 جنوری کو لال چوک پر ترنگا نہ لہرا سکوںٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم کے دوران جموں و کشمیر میں ترنگا لہرایا گیا تھا۔بوس کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ آزادی پسند جنگجو جس نے انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے) کی قیادت کی تھی، آزادی کے بعد اسے ’’بھول دیا گیا‘‘۔ ٹھاکر نے کہا کہ نیتا جی کے خواب کو حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں میں بیداری پھیلانا ضروری ہے۔ ’’ہمیں نیتا جی کی کامیابی کو ملک کے ہر شہری تک پہنچانے کے لیے مسلسل کام کرنا ہے اور حکومت بھی اس سمت میں سرگرم عمل ہے۔ بہت ساری چیزیں ہیں جنہیں ہمارے نوجوانوں کو زندگی میں ترقی کے لیے اپنانے کی ضرورت ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے لیے بوس کا خواب آج پورا ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں