لڑکیاں ہر شعبے کی طرح اب کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں 86

لڑکیاں ہر شعبے کی طرح اب کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں

پلوامہ کی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا/ پریذڈنٹ میونسپل کونسل

پلوامہ/ تنہا ایاز/ کھیل کا میدان ہو یا شعبہ تعلیم کا ضلع پلوامہ میں باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا لیا ہے ہمیں ایسے کھلاڑیوں پر فخر ہے جو اپنے ٹیلنٹ سے ضلع کا نام روشن کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کونسل پلوامہ کے پریزیڈنٹ نے ایک تقریب پر کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کی لڑکیاں ہر شعبے کی طرح اب کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔نہامہ کاکاپورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والی شاریہ منظور نے بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوا کر باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پلوامہ کا نام روشن کیا ہے۔باکسر شاریہ منظور کی اس کامیابی پر پلوامہ کے مختلف محکموں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہو رہی ہے میونسپل کونسل پلوامہ نے بھی گزشتہ دنوں باکسر شاریہ منظور کی عزت افزائی کی۔میونسپل کونسل پلوامہ کے پریزیڈنٹ بلال احمد راتھر نے باکسر شاریہ منظور کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع کونسلروں کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے کئی ملازمین موجود تھے۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل پلوامہ کے پریزیڈنٹ بلال احمد نے کہا کہ پلوامہ کے کھیل کا میدان ہو یا شعبہ تعلیم پلوامہ کے لڑکے اور لڑکیاں ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا اب خواتین بھی کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے ٹیلنٹ سے ضلع کانام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کھیل سرگرمیاں منعقد کئے۔جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا۔انہوں نے باکسر شاریہ منظور کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں