عسکریت پسندوں کے سرینڈر کرنے پر اہل خانہ کی کوششوں اور سکیورٹی فورسز کا تعاون قابل سراہنا 43

عسکریت پسندوں کے سرینڈر کرنے پر اہل خانہ کی کوششوں اور سکیورٹی فورسز کا تعاون قابل سراہنا

اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہیے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے/ محبوبہ مفتی

سرینگر// 6جولائی //این این این// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کولگام جھڑپ کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں کے سرینڈر کرنے پر ان کے اہل خانہ کی کوششوں اور سکیورٹی فورسز کے تعاون کی سراہنا کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہیے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جنوبی ضلع کولگام میں دو عسکریت پسندوں کی خودسپردگی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اس کی سراہنا کی ۔ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے لکھا ’’بندوق اٹھانے والے نوجواںوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کیلئے ایسی کوششیں جاری رہنی چاہئے ۔ واضح رہے کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادیگام علاقے میں بدھ کو جھڑپ کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں نے اہل خانہ کی اپیل پر سکیورٹی فورسز کے سامنے سرینڈر کیا۔ خودسْپردگی کرنے والے عسکریت پسندوں میں ایک کی شناخت ندیم عباس میر ساکن گوفبل کولگام اور کفیل احمد میر ساکن میر پورہ قیموہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ تھے۔ وہیں پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں