52

جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر سڑک حادثہ ، خاتون اپنے کمسن بیٹے سمیت لقمہ اجل ، تین زخمی

سرینگر /19مئی / این این این

جموں کے کٹھوعہ ضلع میں جموںپٹھانکوٹ شاہراہ پر ایک المناک سڑک حادثے میں ماں اور بیٹے کی موت ہوئی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی زیر نمبر DL8CAA-5714جس میں پانچ افراد سوار تھے پٹھان کوٹ سے جموں جا رہے تھے اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی جس کے نتیجے میں المناک حادثے پیش آیا ۔

پولیس کے مطاق اس حادثے میں ماں بیٹے کی موت موقعہ پر واقع ہوئی جبکہ کار میں سوار تین افرا د زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

مرنے والوں کی شناخت نشیا شرما زوجہ ورن شرما ساکنہ گنگیال اور ان کا دو سال کا بیٹا ریڈی شرما کے بطور ہوئی ہے

پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں