بھارت ایک جمہوری ملک ،یہاں الیکشن کے ذریعے ہی سرکار بنائی جاتی ہے 50

رویندر رینا کی سربراہی میں بی جے پی وفد کی لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت

پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کو تکلیف دی / رینہ

سرینگر //15مئی //این این این// بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک وفد نے اتوار کو لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد نے کشمیری پنڈت ملازم راہول پنڈت کے ہلاکت کی مذمت کی اور کشمیر میں پی ایم آر پی کے تحت کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ رہائش فراہم کرنے پر زور دیا۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق بی جے پی کے وفد نے وادی میں کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔اس موقعہ پر بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے کہا کہ پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کو تکلیف دی ہے۔ ہر ایک کو بھگتنا پڑا ہے۔ غیر محفوظ محسوس کرنے والوں کو منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا نے کارروائی کا یقین دلایا ہے۔رویندر رائنا نے کشمیری مسلمان ایس پی او ریاض احمد ٹھاکر کے ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں قتل پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملی ٹنٹ اپنی گھناؤنی کارروائیوں سے امن اور ترقی کے عمل کو متاثر نہیں کر سکتے۔ یہ حملے بھارت پر حملے کے مترادف ہیں جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سیکورٹی فورسز کی پے در پے کارروائیوں سے ملی ٹنٹ خوفزدہ ہیں اور اس لیے ایسی بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ملی ٹنٹوں کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں