64

بڈگام میں 25سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا معاملہ

پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا ، تحقیقات جاری

سرینگر /09مئی / این این این// بڈگام میں پولیس نے 25سالہ نوجوان کو مار پیٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں 02افراد کو گرفتار کیا ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جرائم میں ملوث گرفتار ملزمان کی شناخت طاہر بشیر خان ولد بشیر احمد خان اور ہلال احمد لون ولد عبدالغنی لون ساکنان کچوڑی خانصیب کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 25سالہ فیاض احمد نجار ولد عبدالرشید نجار ساکن گورویت خانصاحب کو مارہیٹ کر قتل کیا تھا۔ متوفی کو کچواڑی میں سر پر چوٹ لگی تھی جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 60/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن خان صاحب میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں