51

ترال اور ملحقہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

عوام کو چلنے پھیرنے میں دشواریوں کا سامنا ، حکام سے توجہ کی اپیل

سرینگر /09مئی / این این این// جنوبی قصبہ ترال کی ستورہ ہاجن اور ملحقہ علاقوں میںرابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوںکا سامنا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ ترال میں گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی اہم رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی، تاہم ستورہ ہاجن رابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی کی شکار ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک رابطے کی خستہ حالی سے ٹرانسپورٹ بھی اس علاقے میں نہیں چل رہا ہے جس کی وجہ سے بیماروں کو آج بھی کندھے پر ہسپتال پہنچانا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ کئی برس قبل اس رابطہ سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا تاہم اب اس سڑک کا پورا تارکول اکھڑ گیا ہے اور کئی جگہوں پر سڑک کو سیلاب نے تباہ کیا ہے۔ لوگوں کے مطابق سڑک کی حالت ٹھیک ہونے سے علاقے کی سیاحت کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ستورہ ہاجن رابطہ سڑک پر جلد از جلد تارکول بچھایا جائے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوںکے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں