جموں کشمیر کے جنگلات میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات 56

جموں کشمیر کے جنگلات میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات

ادھم پورہ کے جنگلات میںچار دنوں سے آگ جاری ، بھاری پیمانے پر نقصان

سرینگر/29 اپریل/این این این// جموں کشمیر کے جنگلات میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ جموں و کشمیر کے ادھم پور کا جنگلاتی علاقہ میں گزشتہ 4 دنوں سے ہولناک آگ کی واردات جاری ہے ۔ اگرچہ آگ بجھانے کیلئے پہلے روز فوجی خدمات بھی حاصل کر لی گئی تھی تاہم آگ اب پورے جنگل میں پھیل چکی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر کے ادھم پور کا ایک جنگلاتی علاقہ گزشتہ چار دنوں سے آگ کی لپیٹ میں ہے۔یہ آگ چار دن قبل ادھم پور کے گھوڑی بلاک کے دیا دھر جنگلاتی علاقے میں لگی تھی۔چار دنوں سے جاری آگ کی ہولناک واردات سے جنگل کی ایک بہت بڑی جائیداد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ سے کئی درخت اور دیگر جنگلات تباہ ہو گئے ہیں۔ادھر حکام کے مطابق جنگلات سے آگ بجھانے کیلئے کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل امر ہے کہ جموں کشمیر کے جنگلات میںامسال آگ کی بھیانک وارداتیں رونما ہوئی ہے جس سے جنگلات میںبڑے پیمانے پر نقصان ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں