107

سری نگرکی48سالہ خاتون صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں دم توڑ بیٹھی/جموں وکشمیر میں اموات کی تعداد88تک پہنچ گئی

سری نگر:۲۴،جون/سرینگر کی ایک خاتون بدھ کی صبح انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز سری نگرمیں دم توڑ بیٹھی ۔بتایاجاتاہے کہ مذکورہ خاتون خاتون نمونیا اور دوسرے امراض کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس میں بھی مبتلاء تھی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد88تک بڑھ گئی ہے۔ انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ 48سالہ خاتون کو 17جون کے روز یہاںداخل کرایا گیا تھا اور وہ بدھ کی صبح انتقال کرگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگرکے باغات برزلہ علاقہ کی رہنے والی مذکورہ خاتون مہلک وائرس کیساتھ ساتھ نمونیا اور دوسرے امراض میں بھی مبتلاء تھی۔خاتون کی موت واقعہ ہونے کے بعدجموں وکشمیر میں کوروناوائرس میں مبتلاء ہوکر مرنے والے افراد کی تعداد88تک پہنچ گئی ،جن میں سے78کاتعلق کشمیروادی اورباقی10متوفین کاتعلق صوبہ جموں سے ہے ۔ادھر معلوم ہواکہ باغات برزلہ کی خاتون کی آخری رسومات کووڈ19ضابطہ اخلاق یاپروٹوکال کے تحت انجام دی گئیں ۔قابل ذکر ہے کہ کورونا اموات کے معاملے میں شہرسری نگرسرفہرست ہے کیونکہ یہاں21افراد مہلک وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعدلقمہ اجل بن گئے ہیں۔دوسرے نمبر پرضلع بارہمولہ ہے ،جہاں اس مہلک وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد 14افرادلقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ کولگام میں11،شوپیان میں 10،جموںمیں7،بڈگام اوراننت ناگ اضلاع میں چھ چھ ، کپوارہ ضلع میں5 ،پلوامہ ضلع میں 4جبکہ بانڈی پورہ،ڈوڈہ،راجوری اوراودھم پور میں ایک ایک شخص کی کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے کے بعدموت واقعہ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں