وزیر اعظم نر یندر مودی کے جموں دورہ کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات ، ہائی الرٹ جاری 61

وزیر اعظم نر یندر مودی کے جموں دورہ کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات ، ہائی الرٹ جاری

جموں کے سبھی داخلہ پوائنٹوں پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ناکے قائم ، جلسہ گاہ پوری طرح سے سیل

سرینگر /21اپریل / این این این// وزیر اعظم نر یندر مودی کے جموں دورہ کے پیش نظر جموں میں سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزی اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے اور جموں صوبے کے ساتھ ساتھ کھٹوعہ اور سانبہ ضلع میں سیکورٹی کے کے کڑے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ سانبہ میں جلسہ گاہ کو پہلے ہی سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر علاقوںمیں سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئیں۔ سرحدوں کے ساتھ ساتھ شاہراہ پر بھی سیکورٹی کو بڑھانے کی ہدایت دی گئی اور پولیس و سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال کو قابو میںکرنے کیلئے تیاری کے حالت میں رہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 24اپریل کو جموں وار د ہو رہے ہیں جہاں وہ سانبہ میں پنچایت ممبران سے خطاب کریں گے ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے مدنظر پورے جموں میں سیکورٹی انتظامات کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ اس کیلئے پولیس و نیم فوجی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔ اس دورے کے سلسلے میں جموں میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جنگجووں کی طرف کسی امکانی کاروائی کے خدشے کے تناظر میں پولیس و فورسز نے شہر کے مختلف مقامات پر تلاشی و چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعظم کے دورہ کے مدنظر سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس کیلئے خصوصی سیکورٹی بندوبست کیلئے بھی غیر معمولی تیاریاں کی گئی ہیں۔وزیر اعظم کے دورے کے موقعے پر پورے جموں شہر میں اضافی سلامتی دستوں کی تعیناتی کا عمل میں لائی گئی ہے جبکہ شہر کے سبھی داخلہ پوائنٹوں پر پولیس اور نیم فوجی دستوں نے ناکے بھی قائم کئے ہیں جہاں گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی جارہی ہے ۔حکام نے بتایا کہ پولیس و فورسز کو پہلے ہی چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے تاکہ وزیر اعظم کے دورے کے موقعے پر یا اس سے پہلے شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ یوم قومی پنچایتی راج کے موقع پر وزیراعظم ملک کے دیگر حصوں میں پنچایتی راج اداروں کے لاکھوں ممبران سے بھی مخاطب ہونگے۔ وزیر اعظم کے اس دورے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔ جموں و کشمیروزیراعظم نریندرمودی جموں وکشمیر میں ایکسپریس وے شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کا بھی باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے۔ پالی سانبہ میں وزیراعظم نریندر مودی جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور دبئی سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں