کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون از جاں 63

راجوری کے ریحان علاقے میں سڑک حادثہ

خاتون لقمہ اجل ، میاں بیوی شدید زخمی ، اسپتال منتقل

سرینگر /20اپریل / این این این// سرحدی ضلع راجوری کے ریحان علاقے میں سڑک حادثے کے دوران ایک خاتون ہلاک جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سرحدی ضلع راجوری میں بدھل سے ضلع صدر مقام جا رہی ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK11D 8159 راجوری ضلع کے ریحان علاقے کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔نمائندے کے مطابق حادثے کے سبب گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔حادثے میں فوت ہونے والی خاتون کی شناخت شہناز اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد اخلاق اور ان کی اہلیہ نازیہ کوثر ساکنان بدہل شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ حادثے میں فوت ہونے والی خاتون کو پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایچ سی کوٹرنکا منتقل کیا گیا۔راجوری پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں