وزیر اعظم نر یندر مودی کے جموں دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات سخت 64

وزیر اعظم نر یندر مودی کے جموں دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات سخت

پولیس و نیم فوجی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا، سیکورٹی فورسز کو چوکس اور متحرک رہنے کی ہدایت

کھٹوعہ اور سانبہ اضلاع میں سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد ، سیکورٹی صورتحال کا لیا گیا جائزہ

سرینگر/18اپریل /این این این وزیر اعظم نر یندر مودی کے جموں دورہ کے پیش نظر جموں کے سانبہ اور کھٹوعہ ضلع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سوموار کو مسلسل دوسرے روز بھی اعلیٰ پولیس آفیسران نے سیکورٹی میٹنگ منعقد کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزی اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے اور جموں صوبے کے ساتھ ساتھ کھٹوعہ اور سانبہ ضلع میں سیکورٹی کے کے کڑے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ سانبہ میں جلسہ گاہ کو پہلے ہی سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر علاقوںمیں سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا ری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئیں۔ اس سلسلے میں جہاں پہلے ہی کھٹوعہ ضلع میں ایس ایس پی کی سربراہی میں سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران مکمل سیکورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا گیا اور پولیس و دیگر سیکورٹی آفسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ گڑ بڑھ سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔ سرحدوں کے ساتھ ساتھ شاہراہ پر بھی سیکورٹی کو بڑھانے کی ہدایت دی گئی اور پولیس و سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال کو قابو میںکرنے کیلئے تیاری کے حالت میں رہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 24اپریل کو جموں وار د ہو رہے ہیں جہاں وہ سانبہ میں پنچایت ممبران سے خطاب کریں گے ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے مدنظر پورے جموں میں سیکورٹی انتظامات کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ اس کیلئے پولیس و نیم فوجی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔ اس دورے کے سلسلے میں جموں میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جنگجووں کی طرف کسی امکانی کاروائی کے خدشے کے تناظر میں پولیس و فورسز نے شہر کے مختلف مقامات پر تلاشی و چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعظم کے دورہ کے مدنظر سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس کیلئے خصوصی سیکورٹی بندوبست کیلئے بھی غیر معمولی تیاریاں کی گئی ہیں۔وزیر اعظم کے دورے کے موقعے پر پورے جموں شہر میں اضافی سلامتی دستوں کی تعیناتی کا عمل میں لائی گئی ہے جبکہ شہر کے سبھی داخلہ پوائنٹوں پر پولیس اور نیم فوجی دستوں نے ناکے بھی قائم کئے ہیں جہاں گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی جارہی ہے ۔حکام نے بتایا کہ پولیس و فورسز کو پہلے ہی چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے تاکہ وزیر اعظم کے دورے کے موقعے پر یا اس سے پہلے شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں