50

شہرہ آفاق گلمرگ میں گجرات سے تعلق رکھنے والا

سیاح حرکت قلب بند ہونے سے موت کی آغوش میںچلا گیا
سرینگر /16اپریل / ندا نیوز نیٹ ورک معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعہ کی شام ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 65 سالہ بھارت بھائی پاریک ولد مرحوم ایشور بھائی پاریک ساکن جامنگر گجرات نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ سیاح کو فوری طور ہوٹل سے پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ پہنچایا گیا جہاں معالجین کے مطابق طبی مرکز پہنچانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ قانونی و طبی لوازمات کیلئے میت کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد آخری رسومات کیلئے سیاح کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں