54

رمضان المبارک میں بھی لوگ بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی سے محروم

حکومتی بے رُخی نے عوام کو پشت بہ دیوار کردیاہے/ساگر

سرینگر /14اپریل / این این این نیشنل کانفرنس ابتداء سے ہی عوام کی خدمت کرتی آئی ہے ،اسی جماعت نے سینہ سپر ہوکر ہر مشکل موڑ پر چیلنجوں ، امتحانوں اور آزمائشوں کا مقابلہ کرکے یہاں کے عوام کو مصائب اور مشکلات سے نجات دلائی ہے، یہ تب ہی ممکن ہوا جب اس جماعت کو عوام کی بے پناہ پُشت پناہی اور تعاون و اشتراک ملتا رہاہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کو موصولہ بیان کے مطابق ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے حلقہ انتخاب دیوسر کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر سینئر پارٹی لیڈران حاجی مبارک گل، خلیل محمد بند، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر اور دیگر عہدیداران موجو دتھے۔ ساگر نے کہا کہ ہماری کامیابی اور کامرانی تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی جماعت کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے گے اور ایک جھٹ ہوکر رہیں گے اور اُن عناصر اسے ہوشیار رہیں گے جو عوام میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کے عوام کو درپیش مصائب اور مشکلات اُجاگر کرنے کیلئے ہر سطح پر آواز اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام اس وقت ایک طرف اقتصادی اور معیشی بدحالی کے شکار ہیں جبکہ دوسری جانب حکومتی بے رُخی نے عوام کو پشت بہ دیوار کردیاہے۔ لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، جو سہالیات ماضی میں لوگوں کو بلا روک ٹوک میسر ہوا کرتی تھی آج اُنہی سہولیات کیلئے لوگوں کو سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا پڑتا ہے اور اس کے باوجود بھی حکمرانوں اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی لوگ بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی سے محروم ہیں، سحری، افطار اور تراویح کے وقت بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوتے ہیں جبکہ راشن گھاٹ خالی پڑے ہیں اور اگر کہیں راشن ہے بھی تو وہ غیر معیاری ہے۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ حد سے زیادہ مہنگائی نے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی پر زبردست منفی اثرات مرتب کردیئے ہیں جبکہ ریکارڈ توڑ بے روزگاری ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی ہی جارہی ہے اور یہ رجحان ہماری نوجوان پود کیلئے مایوسی اور نااُمیدی کا سبب بن رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں