کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون از جاں 53

نوجوان گاڑی کو ندی پر دھونے گیا لیکن واپس نہیں لوٹا

ندی کے کنارے نعش پُر اسر ار حالت میںبر آمد ، علاقے میں کہرام
سرینگر /14اپریل / این این این جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کٹرا سو علاقے میں جمعرات کی صبح ایک 19 سالہ نوجوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ضلع کولگام کے کٹرا سو علاقے میں جمعرات کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں 19 سالہ نوجوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے کٹراسو علاقے میں ایک نوجوان بدھ کو اپنی گاڑی کو مقامی ندی پر دھونے کے لئے گیا تھا لیکن وہ واپس نہیں لوٹا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی لاش جمعرات کی صبح ندی کے کنارے پر پائی گئی۔متوفی کی شناخت مرتضیٰ رنگریز ولد شاہین احمد ساکن بونہ گام کولگام کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس کے بعد آخری رسومات کیلئے لاش لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں