ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 62

غریب خاندانوں اور نوجوانوں کو اعلیٰ مقام اور ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا اولین ترجیحات میںشامل

چیلنجز سے کیسے نمٹا گیا، ہم چاہتے ہیںکہ آنے والی نسل تاریخ کی سچائی کو دیکھے/ وزیر اعظم

سرینگر /14اپریل / این این این غریب خاندان، کسان خاندان سے نکل کر ملک کے اعلیٰ مقام پر پہنچنا اور ملک کے نوجوانوں کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے ہر وزیر اعظم نے آئین کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ہم چاہتے ہیںکہ آنے والی نسل تاریخ کی سچائی کو دیکھے گی۔ ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو دلی میں بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش پر تین مورتی بھون میں وزیر اعظم میوزیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ میوزیم ایک ایسے وقت میں ہمارے لیے ایک عظیم ترغیب ہے جب ہم آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ میں آج سابق وزرائے اعظم کے اہل خانہ کو بھی دیکھ سکتا ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کا یہ امرت ملک کیلئے اہم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نو تعمیر شدہ پی ایم میوزیم مستقبل کا توانائی کا مرکز بن جائے گا۔ مختلف ادوار میں کیا چیلنجز تھے، ان سے کیسے نمٹا گیا، یہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے گا۔ اگر ہم عوامی زندگی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی زندگیوں پر نظر ڈالیں تو یہ تاریخ کے مشاہدے کا ایک طریقہ ہے۔ اس کے فیصلے بہت کچھ سکھاتے ہیں۔ اس میوزیم سے آزاد ہندوستان کی تاریخ جانی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر وزیر اعظم نے آئین کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ یہاں آنے والے لوگوں کو ملک کے سابق وزرائے اعظم کے تعاون سے روشناس کرایا جائے گا۔ ان کی جدوجہد کو زندگی کا علم ہو گا، آنے والی نسلیں سیکھیں گی کہ کس پس منظر سے آکر وزیراعظم بننا ہے۔ ہمارے کئی وزرائے اعظم عام گھرانوں سے آئے تھے۔ غریب خاندان، کسان خاندان سے نکل کر ملک کے اعلیٰ مقام پر پہنچنا ملک اور ملک کے نوجوانوں کو یہ اعتماد دیتا ہے کہ ایک عام گھرانے میں پیدا ہونے والا فرد بھی اعلیٰ مقام تک پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں