بھارت کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن اکسایا گیا تو جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرتے 50

بھارت دفاعی صلاحیت کو مضبوط بناریا ہے ، کسی ملک کے خلاف جاریحانہ عزام نہیں ۔ راجناتھ

جموں کشمیر اور لداخ کی سرحدوں پر دراندازی روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے
سرینگر/23مارچ/سی این آئی//وزیر دفاع راجناتھ نے دفاعی سامان کی خریدنے کو منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کی طرف موجودہ سرکار خصوصی توجہ دے رہی ہے کیوں کہ بھارت کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے تاہم بھارت کسی بھی ملک کے خلاف جاریحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کی سرحدوں پر دراندازی کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایاجارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق دفاعی سامان کی خرید سے متعلق کونسل جس کے چیرمین وزیر دفاع ہیں نے اختراعی دفاعی سامان تیار کرنے والے اسٹارٹ اپس یاایم ایس ایم ایز سے 380 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 14 اشیاء اور سامان خریدنے کی منظوری دے دی۔دفاعی سامان کی خرید سے متعلق کونسل نے اختراعی دفاعی سامان تیار کرنے والے اسٹارٹ اپس یاایم ایس ایم ایز سے 380 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 14 اشیاء اور سامان خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اِس کونسل کے چیئرمین ہیںیہ کونسل بھارتی فوج ،بحریہ اور فضائیہ یہ دفاعی اشیاء اور سامان خریدیں گی۔دفاعی سامان کی خرید سے متعلق کونسل نے مذکورہ Startups اور MSMEs سے سامان خریدنے کے لئے سہل بنائے گئے نئے طریقہ کار کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اِس اقدام سے دفاعی سامان کی خرید میں تیزی لائی جاسکے گی۔اس موقعے پر کونسل کے چیرمین اور وزیر دفاع راجناتھ سنگ نے کہا کہ بھارت دفاعی صلاحیت کو مضبوط برنے کیلئے مقامی سطح پر تیار کئے جارہے ہتھیاروں کودفاعی ضروریات پورا کرنے کی طرف توجہ دی جارہی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ دفاعی صلاحیت بڑھانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بھارت کسی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم رکھتا ہے بلکہ اس اقدام سے دفاعی طور پر بھارت کی پوزیشن مستحکم ہوگی ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ میں بیرونی دراندازی کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے جس سے صد فیصد بہتر نتائج سامنے آئیں گے ۔ دریں اثناء کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، نے 8,357 کروڑ روپے مالیت کے فوجی پلیٹ فارمز اور ہارڈ ویئر کی خریداری کو منظوری دی، جس میں ایئر ڈیفنس فائر کنٹرول ریڈار اور جی ایس اے ٹی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں