114

بھدرواہ کے پہاڑی علاقہ میں فائرنگ / ڈھوک دفاعی کمیٹی کاممبرزخمی

بھدرواہ:۲۲،جون//ضلع ڈوڈہ کے جھوم پاری بھدرواہ علاقہ میں فائرنگ کے ایک پُراسرار واقعے میں ایک دیہی دفاعی ممبرزخمی ہوگیا۔معلوم ہواکہ ڈھوک دفاعی کمیٹی کی طرز پر ضلع ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں ڈھوک ڈیفنس کمیٹیوں کاقیام بھی عمل میں لایاگیاہے ،تاکہ موسم گرماکے دوران بالائی علاقوں میں مال مویشی لیکر جانے والے اپنی حفاظت کرسکیں ۔حکام نے بتایاکہ بھدرواہ کے ایک ایسے ہی بالائی اوردورافتادہ علاقہ جھوم پاری میں کچھ لوگ اپنے مال مویشیوں کیلئے ڈھوکوں (مٹی سے بنے رہائشی ڈھانچے)میں رہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گوپال ناتھ نامی ایک شخص جوکہ ڈھوک دفاعی کمیٹی کاممبر ہے ،اپنے مال مویشیوں کولیکر ایک ڈھوک میں تھاکہ یہاں اُس کوگولی لگی ۔ذرائع کے مطابق35سالہ گوپال ناتھ کی دائیں ٹانگ میں کسی نے گولی ماردی اوروہ زخمی ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ یہ واقعہ اتوار کورات کے تقریباًساڑھے11بجے پیش آیا۔ایس ڈی پی ائوبھدرواہ عادل ریشو نے فائرنگ کے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زخمی شخص کوبھدرواہ پہنچانے کے بعدجی ایم سی جموں منتقل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ڈھوک دفاعی کمیٹی کے 2ممبر گوپال ناتھ اورفیروزالدین اکٹھے ایک ڈھوک میں بیٹھے تھے کہ گوپال کوگولی لگی ۔ایس ڈی پی ائو نے بتایاکہ جائے واردات سے ایک 12بور بندوق برآمد کی گئی اوراس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔/جے کے این ایس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں