ہیف شرمال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین 63

سرینگر نوگام میں جھڑپ، 3مقامی جنگجو جاں بحق

نوگام تصام آرائی میں لشکر طیبہ کے تین جنگجوئوں کی ہلاکت بڑی کامیابی ، سمیر بٹ کے قتل میں ملوث تھے / پولیس

سرینگر/16مارچ/پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی کشمیر کے نوگام سرینگر میں بدھ کی صبح خون نین معرکہ آرائی کے دوران لشکر طیبہ کی زیلی شاخ ٹی آر ایف سے وابستہ 3جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا تھا اس طرح سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 2الگ الگ تصادم آرائیوں میں لشکر سے وابستہ 4جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔ نوگام انکاونٹر سے متعلق جموں کشمیر پولیس کے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اسے فورسز کیلئے بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں جنگجو سرپنچ سمیر بٹ کے قتل میں ملوث تھے ۔ مہلوکین سے پولیس نے ایک AK47رائفل اور 2پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے نوگام علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں لشکر طیبہ کے ایک شاخ ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور فوج کو نوگام علاقے میں جنگجوئوں کے چھپے بیٹھنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس ، فورسز اور فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی جس دوران جونہی تلاشی پر معمور پارٹی اس جگہ کے قریب پہنچی جہاں جنگجو موجود تھے تو انہوںنے تلاشی پارٹی پر گولیاں چلائیں ۔ اس دوران فوج اور ایس او جی نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی غرض سے پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی ۔ اس دوران جنگجو مخالف آپریشن میں لشکری طیبہ سے وابستہ 3جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا اور جائے واردات سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاگیا ۔ نوگام جھڑپ کے بارے میں آزاد ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح جونہی فوج ، پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو محاصرے میں لیا جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شروع ہوئی گولیوں کی گن گرج سے سارا علاقہ دہل اُٹھا اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔انہوںنے بتایا کہ گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کسی بھی شہری کو اپنے گھر سے باہر نکلنے کی فوج نے اجازت نہیں دی اور ناہی باہر سے کسی شخص کو محاصرے والے علاقے کی طرف جانے کی اجازت دی جارہی تھی۔ انہوںنے بتایا کہ محاصرہ ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تین جنگجو ئوں کو فوج نے جاں بحق کیا ہے ۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے خبر رسیاں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ لشکر طیبہ کے یہ تینوں عسکریت پسند سرپنچ سمیر بٹ کے حالیہ قتل میں ملوث تھے۔آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ جنگجوئوں کی ہلاکت فوج اور پولیس کیلئے بڑی کامیابی ہے کیوں کہ یہ تینوں پولیس اور فوج کے سمیر بٹ کی ہلاکت کے علاوہ دیگر تخریب کاری کے واقعات میں مطلوب تھے ۔ یاد رہے کہ سمیر بٹ کو رواں ماہ کی 9تاریخ کو نامعلوم بندوق برداروں نے کھنوعہ کے علاقے میں اپنے گھر کے قریب گولیاں ماردی تھیں جس کی وجہ سے سمیر شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں پر دوران علاج و معالجہ ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ بدھ کے روز نوگام میں ہوئی جھڑپ سے قبل گزشتہ روز یعنی منگل کو چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں اسی طرح کے ایک معرکہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو جاں بحق ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں