54

سری نگر تیزاب واقعہ

ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر
سرینگر//22فروری//سرینگر میں ایک دوشیزہ پر تیز آب پھینکنے کے کیس کے سلسلے میں پولیس نے منگل کے روز ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کیا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق سرینگر پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حول میں دوشیزہ پر تیز آب پھینکنے کے کیس کے سلسلے میں پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت مجاز میں پیش کیا ہے۔ ملزمان جن میں دو بالغ اور ایک نابالغ شامل ہیں کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت اور جوینائل جسٹس بورڈ میں باضابط طورپر چارج شیٹ دائر کیا گیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق نابالغ پر جے جے ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی بھی درخواست کی گئی ہے کیونکہ جرم انتہائی گھناونا ہے ۔ واضح رہے کہ یکم فروری کی شام کو حول سرینگر میںدرندرہ صفت نوجوان نے دوشیزہ پر تیز آب پھینکا جس وجہ سے وہ شدید طورپر جھلس گئیں ۔ پولیس نے محض بارہ گھنٹوں کے اندرا ندر تین ملزمان کو حراست میں لے کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جس کی عوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر سراہنا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں