حضرت سید میرک شاہ صاحب ؒکاشانی کے عرس پر ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد 68

جموں وکشمیر کی شناخت اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں نوجوانوں کا رول اہم

حکومت جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے حقوق سلب کرنے سے گریز کریں/فاروق عبداللہ
سرینگر/16فروری/نوجوان مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا دارومدار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے، جس قوم کا نوجوان بیدار اور باشعور ہوگا اُس کا مستقبل محفوظ، روشن اور تابناک ہونے طے ہوتا ہے۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموںمیں واقع اپنی رہائش گاہ پر جموں زون سے وابستہ یوتھ ونگ کے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر سینئر پارٹی لیڈران خالد نجیب سہروردی، صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان، صوبائی سکریٹری حاجی شیخ بشیر احمد، ضلع صدر رام بن سجاد شاہین اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اس بات میں شک کی گنجائش نہیں کہ نئی نسل ہی ملک میں مثبت تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ایسے میں نوجوانوں پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو آگے چل کر تمام معاملات کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ نیشنل کانفرنس نے نوجوانوں کو آگے لانے کا سلسلہ روز اول سے ہی جاری رکھا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی یوتھ ونگ سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوںکیساتھ رابطے میں رہیں اور اُنہیں اس بات سے باخبر کریں کہ ہم کہاں تھے اور آج ہم کہاں پہنچ گئے ہیں۔ مرکز کے غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ اقدامات اور سخت گیر پالیسی نے ہمارے لوگوں کی حالت کی قدر غیر بنا دی رہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل و مشکلات دیکھیں اور اُن کی آواز بند کر اُن کے مسائل و مشکلات اُجاگر کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو خود کو عوام کیلئے وقف کرنا چاہئے کیونکہ آپ میںہمت، صلاحیت ، جوش اور جذبے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کا لائحہ عمل، نیا کشمیر پروگرام اور پارٹی کا ایجنڈا عوام تک پہنچانا بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی شناخت، انفرادیت، اجتماعیت، مذہبی ہم آہنگی اور یکساں ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔ پبلک سروس کمیشن کی طرف سے31اکتوبر 2019سے قبل کی 1500سے زائد اور باڈر بٹالین کے لئے لئے گئے امتحانات کو رد کرنے کو مقامی نوجوانوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے نیت صاف دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ یہ لوگ ان اسامیوں پر نئے سرے سے امتحانات لیکر باہری ریاستوں کے اُمیداروں کیلئے میدان کھلا چھوڑنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیکر ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیکر ان کے نتائج کا اعلان کریں اور مقامی نوجوانوں کے حقوق پر شب خون مارنے سے گریز کریں۔ اس موقعے پر دیگر لوگوں کے علاوہ زون صدر جموںسندیپ سنگھ ، نائب صدر صوبہ گھورو کپور،ضلع صدر جموںتیجندر سنگھ ، ضلع سکریٹریساہل کیرنی ، مزمل ملک، یاسین اور میر چودھری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں