پنگلگام پلوامہ میں حضرت رحمان صاحب قلندرؒ کا عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا 63

پنگلگام پلوامہ میں حضرت رحمان صاحب قلندرؒ کا عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

آستان عالیہ پر نعتیہ مشاعرے کا انعقاد
پلوامہ/تنہا ایاز/ پلوامہ میں حضرت رحمان صاحب قلندرؒ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ آستان عالیہ پر دن بھر نعت خوانی اور درود و اذکار کی محفل جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے پنگلگام سنگوناربل علاقے میں حضرت رحمان صاحب قلندر ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔عرس کی تقریب میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر دورود و ازکار اور خصوصی دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔حضرت رحمان صاحب قلندرؒکے سالانہ عرس کے موقے پر ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کئی شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔ مشاعرے کی نظامت جلال الدین دل نواز نے انجام دی۔مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان میں غلام محمد دلشاد،شمس سلیم ،عبد الرشید پنجگامی،تاج الانسا، عبدالاحد میر، غلام محمد جنگل ناری، محمد اکبر درد باز، شیخ گلزار ،عبدالرحمن شیخ اور غلام حسن پنڈت قابل ذکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں