طلبا میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے کے بعد مرکزی سرکار کا ایک اور بڑا اعلان 67

347 کی موت ،ابتک 173.42 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

نئی دہلی، 15 فروری//گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز میں مزید کمی آئی ہے۔ منگل کی صبح تک کورونا کے 27ہزار 409نئے متاثرہ مریض پائے گئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 82ہزار 817ہوگئی۔جب کہ اس دوران 347کورونا متاثرین کی موت ہو گئی۔مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 17لاکھ 60ہزار 458ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح میں بہتری کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 97.82فیصد ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 4لاکھ 23ہزار 127ہوگئی ہے۔ وہیں، روزانہ انفیکشن کی شرح 2.23فیصد ہے۔آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 12لاکھ 29ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 75کروڑ 30لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 44لاکھ 68ہزار ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 173کروڑ 42لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق منگل کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 171کروڑ 35لاکھ ویکسین کی خوراک مفت دستیاب کرائی گئی ہے۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 12.14کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں