ماحولیات کے عالمی دن پر وادی میں کئی مقامات پر تقریبات کا انعقاد 0

ماحولیات کے عالمی دن پر وادی میں کئی مقامات پر تقریبات کا انعقاد

سرینگر میں نہرو یوا کندر کی طرف تقریب منعقد مقررین نے ماحولیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پلوامہ/ ندائے کشمیر /تنہا ایاز//
ماحولیات کے عالمی دن پر وادی میں کئی مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران مقررین نے ماحولیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ماحولیات کے عالمی دن کے مناسبت سے نہرو یوا کندر سرینگر اور احسن فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے رمبیل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں احسن فاؤنڈیشن کے چیئرمین راہی ریاض نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا خوش آمدید کیا۔

انہوں نے ماحولیات کی اہمیت پر روشنی کھل کر روشنی ڈالی۔اس موقع پر محترمہ حفیظہ نے عالمی یوم ماحولیات کی اہمیت پر ایک وسیع اور مفصل لیکچر دیا اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں پائیداری کی اہمیت اور ماحولیات کے لحاظ سے بہتر ترقی حاصل کرنے کے طریقہ کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر نذیر بے نذیر چیئرمین نیشنل سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف واٹر ریسورسز، ویٹ لینڈز اینڈ فاریسٹ نے اس سال کے تھیم پر گفتگو کی، “تقریب کے دوران ماحولیات کی اہمیت پر مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا۔تقریب میں نہرو یوا کندر سرینگر سے وابستہ بڑی تعداد میں یوتھ کلبوں اور مہلا منڈلوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں