پٹھان کے ڈائرکٹر پربھاس کے ساتھ اگلی فلم بنائیں گے 132

پٹھان کے ڈائرکٹر پربھاس کے ساتھ اگلی فلم بنائیں گے

حیدرآباد21 جنوری 2023 ۔ جنوبی ہندکے سوپر اسٹار باہو بلی پربھاس اس سال اپنی کئی فلموں کے ساتھ باکس آفس پر دھوم مچانے والے ہیں۔ پربھاس کی فلم ادی پورش ریلیز سے پہلے ہی خبروں میں ہے۔ اس فلم کے حوالے سے اب تک کئی اپ ڈیٹس سامنے آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پربھاس کی فلم سالار بھی اپنے لْکس کی وجہ سے بحث میں ہے۔ دریں اثنا اب پربھاس کے ہاتھ میں ایک نئی فلم ہے۔ جسے جاننے کے بعد مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

پربھاس نے اپنی اگلی فلم کے لیے اس معروف ہدایت کار سے ہاتھ ملایا ہے، جس کی فلم اس وقت کافی سرخیوں میں ہے۔ پربھاس ایک بار پھر نئی فلم کی وجہ سیسرخیوں میں ہیں۔ پربھاس اب ایک اور پین انڈیا فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کے لیے پربھاس نے پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

Pathan Advance Booking in India: कब से शुरू होगी पठान की एडवांस बुकिंग?  जानें यहां सटीक तारीख

 

اس خبر سے متعلق ایک ٹویٹ بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ آنند کی یہ فلم پربھاس کی زندگی کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہوسکتی ہے۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ ابھی تک اس فلم سے متعلق زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن پربھاس اور پٹھان ہدایت کار سدھارتھ آنند کے فلم کے لیے ہاتھ ملانے کی خبر نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

فلم پٹھان پر طوفان | Munsif Urdu News Hyderabad | روزنامہ منصف حیدرآباد

 

ساؤتھ سوپر اسٹار پربھاس اس سال یعنی سال 2023 میں کئی فلموں کے ساتھ باکس آفس پر دھوم مچانے والے ہیں۔ پربھاس کی فلم ادی پورش 16 جون 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ پربھاس کی فلم سالار 28 ستمبر 2023 کو باکس آفس پر دھوم مچانے آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں