صورہ سرینگر میں ملی ٹنٹ حملے میںپولیس اہلکار از جان ،بیٹی زخمی 46

نادی گام شوپیان میں مسلح تصادم آرائی ، مقامی حزب جنگجو جاں بحق

مہلوک جنگجو اے ایس آئی پر حملے میںملوث تھا / پولیس
سرینگر/02فروری/وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ نادی گام شوپیان علاقے میں مسلح تصادم آرائی کے دورا ن حزب سے وابستہ مقامی جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس نے جھڑپ میں جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث تھا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ نو پورہ نادی گام شوپیان میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے بدھ کے دوپہر علاقے میںتلاشی آپریشن عمل میںلایا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کافی دیر تک سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن عمل میںلایا اور جونہی تلاشی آپریشن کے دوران س جگہ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں جنگجوئوں چھپے بیٹھے تھے تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مختصر جھڑپ کے محاصرے میں پھنسے جنگجوئوںکو خود سپردگی کی بھی پیشکش کی تاہم انہوں نے وہ ٹھکرادی آپریشن کو وسیع کر دیا گیا اور جنگجوئوںکے خلاف کارورائی تیز کر دی گئی اور جونہی علاقے میںگولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کر لی گئی جس کی شناخت عمر اشفاق ملک عرف موسیٰ ولد عبد الحد ملک ساکنہ بونہ گام شوپیان کے بطور ہوئی ۔اور اس کے بارے میںباتیا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم حزب سے وابستہ تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ میں حزب جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو اے ایس آئی شبیر احمد پر حملے میںملوث تھا ۔ پولیس کے مطابق مہلوک جنگجو سال 2020سے سرگرم تھا اور پولیس و سیکورٹی فورسز کو کہیں کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں