ٹورسٹ گائیڈ کی موت کی باضابطہ طور پر تحقیقات شروع ایس ایس پی بارہمولہ نے متوفی کے اہل خانہ کوانصا ف فراہم کر نے کا یقین دلایا 58

ٹورسٹ گائیڈ کی موت کی باضابطہ طور پر تحقیقات شروع ایس ایس پی بارہمولہ نے متوفی کے اہل خانہ کوانصا ف فراہم کر نے کا یقین دلایا

سرینگر28 جنوری / بارہمولہ پولیس نے شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں ٹورسٹ گائیڈ کی موت کی باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔بارہمولہ پولیس نے جمعہ کے روز مقامی ٹورسٹ گائیڈ کی موت کے حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے جس کی لاش کل شام سب ڈویڑن ٹنگمرگ کے ڈرنگ علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔سی این ایس کے مطابق کل مقامی ٹورسٹ گائیڈ فردوس احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن کاٹی پورہ ٹنگمرگ کے رشتہ داروںنے پولیس اسٹیشن گلمرگ کو مطلع کیا ہے کہ مذکورہ گائیڈ بد ھ سے لاپتہ ہو ہے گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو اور سرچ آپریشن کو تیز کیا ہے جس کے دوران مذکورہ نوجوان کی لاش کل شام ڈرنگ کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ رئیس محمد بٹ (آئی پی ایس) نے سی این ایس کو بتایا ہے کہ بظاہر یہ قدرتی یا حادثاتی موت معلوم ہوتی ہے، ہم نے متوفی کا پوسٹ مارٹم کرایا ہے اور سیکشن 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور باقی تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہو جائے گا۔ایس ایس پی بارہمولہ نے متوفی کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ جلد از جلد تحقیقات کی جائیں گی اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں