سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں غیر تسلیم شدہ ٹیوشن مراکز کی بھر مار 49

کوچنگ مراکزکیلئے ضلعی انتظامیہ سری نگرکے رہنما اصول

نیٹ اورجے ای ای سول سروسز کے امتحانات، کوچنک مراکز کوآف لائن کلاسزکی اجازت

 سری نگر:۱۲،جنوری// کوچنگ مراکزکیلئے ضلعی انتظامیہ سری نگرکے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے نیٹ اورجے ای ای سول سروسز کے امتحانات کیلئے کوچنک مراکز کوآف لائن کلاسزکی اجازت دی تاہم مرحلہ وارکلاسزکے دوران کم سے کم طلبہ اور CABکی حددرجہ پابندی لازمی قراردیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق کوچنگ سینٹرز ایسوسی ایشن کشمیر (CCAK) نے بدھ کو کہا کہ ضلع انتظامیہ سری نگرنےNEET اوJEEؑؑسول سروسز کے امتحانات کیلئے کوچنگ کلاسز کی اجازت دی ہے جس میں طلبہ کی کم سے کم تعداد اور کوویڈ مناسب رویہ پروٹوکولCAB کی زیادہ سے زیادہ پابندی لازمی قرارپائی ہے۔CCAK کے نمائندوں نے اس کے صدر حامد مفتی کی قیادت میں ڈی سی سرینگر اعجاز اسد سے ملاقات کی اور اُن سے طلبہ کی کم سے کم تعداد والے کوچنگ سنٹروں کو اجازت دینے کی اپیل کی گئی۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے وفد کو صبر سے سنا اور اُنہیں یقین دلایا کہ کوچنگ سنٹرز کو مرحلہ وار کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔وفد کو بتایا گیا کہ NEET اوJEEؑؑسول سروسز کے امتحانات کی کلاسیں جس میں طلبہ کی کم سے کم تعدادہو اور سی اے بی پروٹوکول کی زیادہ سے زیادہ پابندی کی جائے،2 دن بعد شروع کی جاسکتی ہے۔ وفد کو یہ بھی بتایا گیا کہ تمام مراکز پر ویکسی نیشن مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل نہیں ہو جاتا۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے وفد کو یہ بھی بتایاکہ دیگر کلاسوں جیسے 9ویں،10ویں،11ویں اور 12 ویںکو بھی مکمل ویکسی نیشن کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ تام یہ کلاسز صرف ٹیکے لگوانے والے طلبا کے لئے چند ہفتوں میں شروع ہوں گی کیونکہ ان کو ویکسی نیشن کے بعد قوت مدافعت پیدا کرنے میں وقت لگے گا۔ ڈی سی سری نگر نے CCAK کے صدر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی کی ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ وہ ہر قیمت پر CAB کی سختی سے تعمیل کی نگرانی کریں اور رپورٹ کریں۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی ادارہ ( کوچنگ سینٹرز )CAB نافذ کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ کرے گا، اسے سیل کر دیا جائے گا اور مستقل طور پرغیر رجسٹرڈ کر دیا جائے گا۔CCAK کے صدر حامد مفتی نے ڈپٹی کمشنر سری نگر کی ان کی ذاتی دیکھ بھال اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کیریئر کی ترقی کیلئے فکرمندی کی تعریف کی۔اس موقع پر CCAK کے جنرل سیکرٹری ریاض مجید نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ انتظامیہ کی رہنمائی میں بہت جلد باقی تمام کلاسز فعال ہو جائیں گی۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب تب ہی ممکن ہے جب ہم سب بشمول طلباء ، اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور والدین کووڈ مناسب رویےCAB پر عمل کریں۔ریاض مجیدنے ہوسٹلوں میں رہنے والے طلباء سے بھی اپیل کی کہ وہ جلد بازی میں نہ نکلیں بلکہCAB کی پیروی کریں اور درمیان میں آن لائن کلاسز میں شرکت کریں تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں