63

آرفن ان نیڈ کی جانب سے جموں وکشمیر کے 4اضلاع میں ونٹر کٹ تقسیم کاری انجام دی گئی

عوام نے کی این جی او کی سراہنا ،ہر ماہ مستحق کنبوں کے لئے راحت رسانی کے پیکیج فراہم کرنے چیرمین سے اپیل
شبروز ملک سرینگر /10جنوری آرفن ان نیڈ کی جانب سے حسب معمول جموں وکشمیر میں مستحق کنبوں میں ونٹرکٹس تقسیم کرنے کی مہم شروع کردی ہے ۔نمائندے کے تفصیلات کے مطابق آرفن ان نیڈ نے جموں وکشمیر کے چار اضلاع بشمول بانڈی پورہ ،کپوارہ ،بارہمولہ اور بڈگام میں تنظیم کے چیرمین شیخ انیس موسیٰ کی قیادت میں ونٹر کٹس کی تقسیم کاری عمل میں لائی گئی ۔اس دوران چی بٹہ پورہ میں 5000کٹس مستحق کنبوں کو فراہم کرکے غریب پروری کا بین ثبوت پیش کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے مذکورہ این جی اوہمیشہ مشکل اور کٹھن حالات میں جموں وکشمیر کے طول وعرض میں مستحق کنبوں اور غریب افراد کی امداد کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے اور اسی مشن کی ایک کڑی کے طور پر وادی میں سردیوں کے ان مشکل ایام میں غریبوں کو یاد کرکے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستحقین میں گرم ملبوسات اور دیگر سامان تقسیم کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ جب غریب اور مستحق افراد سامان بشمول کمبل اور دیگر ضروری سامان لیکر گھر لوٹنے لگے تو ان کے چہروں پر خوشی نمایاں نظر آرہی تھی اور انہوں نے ان مشکل حالات میں اس امداد کو حاصل کرنے میں خوشی محسوس کی۔اس دوران مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آرفن ان نیڈ کے چیرمین کا تہہ دل سے شکریہ کیا کہ موصوف اس خطہ کے غریب اور مفلوک الحال لوگوں کی امداد کے لئے جس انسانی جذبہ کے ساتھ پیش پیش رہتے ہیں وہ ناقابل فراموش عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مخلص رئیس کا دل اس طرح کی امدادی کاروائیوں سے مطمئن رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ این جی او کو یہاں سے مدد ومعاونت نہیں ہورہی ہے لیکن مذکورہ این جی او یہاں غریب اورمفلس افراد وکنبوں کی مدد کرنے میں اپنا رول ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے چیرمین موصوف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی جذبہ کے تحت یہاں ہر ماہ غریبوں کی راحت رسانی کےلئے اپنی امدادی مہم جاری رکھیں تاکہ یہ غریب اور مفلوک الحال لوگ راحت محسوس کرسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں