پی ڈی پی صدر خانہ نظر بند ، شوپیان جانے کی اجازت نہیں دی گئی  50

مفتی محمد سید کی چھٹی برسی

محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ جاکر والد کو خراج عقیدت پیش کیا
سرینگر/07جنوری/جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھاتی ہوں تو سرکار ڈرتی ہے اور کہا کہ اگر جموں و کشمیر کے لوگ ابھی بھی نہیں جاگے تو ایسے حالات بنائے جائیں گے کہ یہاں کے نوجوانوں کو پاؤں دھرنے کے لئے بھی زمین نہیں بچے گی۔سی این آئی کے مطابق اپنے والد مرحوم مفتی محمد سید کی چھٹی برسی پر انہیں مزار دارا شکوہ پارک (پادشاہی باغ) بجبہاڑہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کا والد مرحوم مفتی محمد سعید ایک دور اندیش لیڈر تھے اور انہوں نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سید نے جموں کشمیر میں خون خرابے کو بند کرنے کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائیں تھے۔ اسی دوران انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار نے ان کی پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے اور جب وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھاتی ہیں تو مرکز ان سے ڈرتا ہے۔انہوں نے کہا: ’اگر جموں و کشمیر کے لوگ، چاہئے وہ جموں کے ڈوگرہ ہوں ، گجر ہوں یا کشمیری ہوں، آج بھی نہیں جاگے تو ایک وقت آئے گا جب ایسے حالات بنائے جائیں گے کہ یہاں کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو پاؤں دھرنے کے لئے بھی زمین نہیں بچے گی‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں