مالوا بارہمولہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی 51

سال رواں کے پہلے پانچ دنوں میں تین مسلح تصادم آرائیاں

جیش اور لشکر سے وابستہ تین غیر ملکی جنگجو ئوں سمیت سات عسکریت پسند جاںبحق ، ایک درانداز بھی ہلاک
سرینگر/05جنوری/سال رواں کے پہلے پانچ دنوں میں وادی کے مختلف علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران سات مسلح جنگجو اور ایک دراندا ز ہلاک ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سال 2022میںبھی وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رہے جس دوران سرینگر ، کولگام اور پلوامہ میں مسلح جھڑپوں کے دوران جیش محمد او ر لشکر سے وابستہ سات جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ کپواڑہ میںلائن آف کنٹرول پر درندازی کی کوشش میں ایک درانداز مارا گیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق سال نو کے پہلے ہی دن جنگجو مخالف آپریشن میں سرحدی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک جمہ گنڈ جنگلی علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر شوٹ آو ٹ میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ اس کے بعد شہر سرینگر میں سال نو میں پہلے جنگجو مخالف آپریشن میں شالیمار علاقے میںمختصر شوٹ آوٹ میں حاجن بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب لشکر کمانڈر جاں بحق ہو گیا جبکہ گوسو شالیمار میں ہی ایک اور مسلح جھرپ میںایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے جس کی شناخت پاکستانی جنگجو کے بطور ہوئی ۔ سرینگر کے بعد جنوبی ضلع کولگام کے اوکے علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔جن میں سے ایک پلوامہ جبکہ دوسرا شوپیان کا رہائشی تھا ۔ اسی طرح سے بدھ کی اعلیٰ صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام ٹہاب علاقے میں مسلح تصادم آرائی میں جیش محمد سے وابستہ تین جنگجو جاں بحق ہو گئے جن میں سے دوغیر مقامی جبکہ ایک مقامی جنگجو تھے ۔ کل ملا کر سال رواں کے پہلے پانچ دنوں میں سات جنگجو جن میں دو غیر ملکی بھی شامل تھے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک دراندا ز بھی اس دوران مارا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں