جموںوکشمیر میں بدترین بجلی بحران جاری 59

نیشنل کانفرنس کا اجلاس، برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ

پیشگوئی فیلڈ سٹاف اور سرکاری مشینری کو متحرک رکھا جائے// علی محمد ساگر

سرینگر /4جنوری / نیشنل کانفرنس نے حکومت اور انتظامیہ سے تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے عوام کو راحت پہنچانے کیلئے بروقت اور کارگر اقدامات اُٹھانے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے دونوں صوبوں کی ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ برفباری کے نتیجے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں اقدامات اٹھائے اور ساتھ ہی آنیوالے دنوں میں بھاری برف باری کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیلڈ سٹاف کو متحرک رکھیں اور تمام سرکاری مشینری بھی تیاری کی حالت میں رکھا جائے۔ انہوں نے صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر عوام کی راحت رسانی کے اقدامات کی نگرانی کریںاور سرحدی علاقوں ، جہاں رابطہ سڑکیں منقطع ہوئی ہیں، میں متعلقہ انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں اور ساتھ ہی ان علاقوں میں غذائی اجناس اور ادویات کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے علاقوں میں بجلی کی مکمل سپلائی بحال کریں جہاں برفباری سے ترسیلی لائینوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ساگرنے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام پر بھی زور دیاکہ وہ برفباری کے نتیجے میں بجلی متاثر ہونے کی صورت میں متبادلہ انتظامات پہلے سے ہی تیار رکھیں تاکہ ہسپتالوںمیں زیر علاج مریض خصوصاً کورونا متاثرہ افراد، جنہیں آکسیجن اور وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے، کو کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔ دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک میٹنگ کا انعقاد جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی اور ساتھ حکومت کی طرف سے اُٹھائے جارہے اقدامات کابھی جائزہ لیاگئی۔ جنرل سکریٹری نے نیشنل کانفرنس کے ضلع صدور اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے زمینی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ جنرل سکریٹری نے پارٹی سے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہ کر لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔ اجلاس میں صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، نائب صدر صوبہ سید توقیر احمد، صوبائی سکریٹری غلام نبی بٹ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں